(ویب ڈیسک) بھارت کے انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کا اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر پر بھی چھاپہ ، اہم شواہد قبضے میں لے لئے۔
کروز شپ پر منشیات برآمدگی کیس کے سلسلے میں مارے گئے چھاپے کے دوران این سی بی نے ان کا موبائل فون قبضے میں لیا تھا، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صرف موبائل ہی نہیں بلکہ اننیا پانڈے کا لیپ ٹاپ اور چند الیکٹرانک ڈیوائسز اپنے قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں این سی بی کی جانب سے واٹس ایپ چیٹس عدالت میں پیش کی گئی تھیں، اُن میں اداکارہ اننیا پانڈے کی چیٹس بھی شامل تھیں جن کی بنا پر انہیں این سی بی نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ دوسری جانب این سی بی حکام کا کہنا تھا شامل تفتیش ہونے والا ہر شخص مجرم نہیں ہے، ان میں سے کچھ گواہ بھی ہیں۔