ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

پاکستان کا بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان  نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ قابض بھارت کی پالیسیاں کشمیری آبادی کی اجتماعی سزا کے مترادف ہیں، مقبوضہ میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں اور پابندیاں شدید تشویش کا باعث ہیں۔کشمیری نوجوانوں کی شناخت اور مذہب کی بنیاد پر پروفائلنگ کی رپورٹس تشویش ناک ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کشمیریوں کے مذہبی، ثقافتی اور سماجی ورثے کو کمزور کر رہا ہے۔یہ اقدامات کشمیریوں کی جائز سیاسی خواہشات دبانے کی منظم کوشش ہیں۔ہزاروں کشمیری نوجوان تاحال لاپتہ ہیں۔کشمیر کے حقیقی سیاسی نمائندے مسلسل حراست میں رکھے جا رہے ہیں۔زبردستی کے اقدامات کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔پاکستان عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہے۔بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جواب دہ بنایا جائے۔

بین الاقوامی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی اجازت دی جائے۔تنازعہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔