ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ کا پہلا اجلاس؛  اپنی گڈ گورننس کو عوام کے سامنے رکھیں گے ،وزیراعظم آزاد کشمیر 

آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ کا پہلا اجلاس؛  اپنی گڈ گورننس کو عوام کے سامنے رکھیں گے ،وزیراعظم آزاد کشمیر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم  فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں پہلا کابینہ اجلاس ہوا۔

 وزیراعظم  فیصل ممتاز راٹھور نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چییرمین بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد آمد  کا خیر مقدم کیا  انہوں نے کہا صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر میں دانش سکولوں کے سنگ بنیاد اور مزید اعلانات  کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ہماری کوشش ہے کہ ایک لمحہ ضائع کیے بغیر جلد از جلد درست سمت میں آگے بڑھیں 

 وزیراعظم آزاد کشمیر  نے کہا اپنی گڈ گورننس کو عوام کے سامنے رکھیں گے ۔جو چیز یں گزشتہ حکومت میں التوا کا شکار رہیں انکو فاسٹ ٹریک کیا جائےگا ۔ ہم نے ایسے راستے کا تعین کرنا ہے جو سب کے لیے بہتر ہو۔

 ہمارے اسلاف نے جو نظام ہمیں دیا ہے اسی پر چل کر ہی مسائل کو حل کیاجاسکتا ہے۔عوام سے دور رہنے  کیوجہ سے عوام ہم سے دور ہوئے ۔عوام کا اعتما د بحال کرنا ایک چیلنج ہے۔ بہت

یقین ہے کہ کابینہ اراکین کے تعاون سے چیزوں کو مثبت سمت لیکر آگے بڑھیں گے۔

وزیر اعظم  آزاد کشمیر نےیہ بھی کہا کہ  گزشتہ حکومت کے اچھے کاموں کو بھی جاری رکھیں گے۔وزرا کو محکمہ الاٹ کر دیے تاکہ ایک لمحہ بھی ضائع نہ ہو۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔تحریک آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔