وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے دی

 وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگران وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کو 15لاکھ روپے ماہانہ اور مراعات دینے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ پراسیکیوٹرجنرل نیب سید احتشام شاہ کیلئے 16لاکھ 58 ہزار روپے تنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈپٹی چیئرمین نیب کو 500 لیٹر پیٹرول، بجلی،گیس اور دیگر الاؤنس ہائیکورٹ کے جج کے مساوی ملیں گے جب کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 600 لیٹر پیٹرول، گاڑی بمعہ ڈرائیور، بجلی، گیس اور دیگرالاؤنس سپریم کورٹ جج کے مساوی ملیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو ریکوری پر بونس بھی ملے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی گئی اور چیئرمین نیب نذیراحمدکی سفارش پرتنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی۔