نگران حکومت کا احسن اقدام ،ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی خریداری کیلئے 86 کروڑ روپے جاری

 نگران حکومت کا احسن اقدام ،ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی خریداری کیلئے 86 کروڑ روپے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: نگران حکومت کا شعبہ صحت کے حوالے سے بڑا فیصلہ,  ٹیچنگ ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی خریداری کیلئے 86 کروڑ روپے جاری,سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کیلئے بھی گرانٹ جاری کردی.

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے شعبہ صحت کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھایا ہے جس میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی خریداری کیلئے 86 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے سی ٹی سکین مشین کی خریداری کیلئے بھی پچاس کروڑ روپے جاری کئے گئے ، سروسز ہسپتال کو  50 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔

یہ گرانٹ سروسز ہسپتال کو بلڈنگ اور ری ویمپنگ کیلئے جاری کی گئی ،محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کردیا ہے۔