عمران خان کو بڑا بھائی کیوں کہا؟ انتہاپسند ہندوؤں کو آگ لگ گئی

imran khan and navjot sidhu
کیپشن: imran khan and navjot sidhu
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر انتہاپسند ہندوؤں کو آگ لگ گئی کرتارپور پر استقبال کے دوران سدھو نے عمران خان کو اپنا ’’بڑا بھائی‘‘ کہا تھا. بھارتی حکمران جماعت بی جے پی سدھو کے بیان پر آگ بگولہ ہو گئی،  ترجمان بی جے پی کی جانب سے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر کڑی تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ سدھو کا بیان ہندو توا کے خلاف ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔

پاکستان اپنی سرحد پر موجود بھارتی پنجاب میں بےچینی پھیلانے کی کوشش کرتا رہا ہے، بھارتی پنجاب کو سنجیدہ اور محبِ وطن لیڈر شب کی ضرورت ہے، سدھو بھارت اور پنجاب کے لیے مناسب نہیں، بی جے پی کے واویلے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے بھی پاکستان اور سدھو کیخلاف زہرفشانی کرتے ہوئے ٹویٹ داغ دیا۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer