لاہور فضائی آلودگی میں بدستور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر

smog condition in lahore today
کیپشن: smog condition in lahore today
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور فضائی آلودگی میں بدستور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 350 ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں،مطلع صاف اور موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور فضائی آلودگی میں بدستور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 350 ریکارڈ کیا گیا، کوٹ لکھپت کی علاقہ میں 531،ماڈل ٹاؤن 471،گلبرگ مراتب علی روڈ 450،ڈی ایچ اے فیز 8 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 443 ریکارڈ کیا گیا،فتح گڑھ 369،انارکلی میں 364 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم سرد اور خشک  جبکہ مطلع صاف رہےگا،شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں،شہر کا کم سے درجہ درجہ حرارت 10 اور زیادہ سے زیادہ 27  سینٹی  گریڈ رہنے کا امکان ہے،شہر میں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد رہے گا۔