اداکارہ مہوش حیات نے کمرشلزمیں مصروفیت کے باعث معاوضہ بڑھادیا

اداکارہ مہوش حیات نے کمرشلزمیں مصروفیت کے باعث معاوضہ بڑھادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) اداکارہ وماڈل مہوش حیات نے کمرشلز کی مصروفیت کے باعث اپنے معاوضہ میں اضافہ کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ماڈل واداکارہ مہوش حیات ان دنوں ناموربرانڈز کے کمرشلزمیں بے حدمصروف ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی مصروفیت کودیکھتے ہوئے کمرشلزمیں کام کرنے کا معاوضہ بڑھا دیا۔ اداکارہ وماڈل مہوش حیات کئی فیشن شوزاور ناموربرانڈز کے کمرشلزمیں کام کرچکی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس نے سب کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔

 اداکاری کے ساتھ ساتھ اب مہوش ماڈلنگ بھی کررہی ہیں انہوں نے حال ہی میں معروف ڈیزائنر کی متعارف کرائی جانے والی کولیکشن کے لئے ماڈلنگ کی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer