مہنگائی نے قیدیوں کی ہنڈیا بھی بے ذائقہ کردی

مہنگائی نے قیدیوں کی ہنڈیا بھی بے ذائقہ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)مہنگی سبزیوں کے اثرات جیلوں تک پہنچ گئے،قیدیوں کے کھانے بے ذائقہ ہونے لگے،  ٹماٹر اورادرک کی قیمتیں بڑھنے کے بعد لاہور کی دونوں جیلوں سمیت متعدد جیلوں میں سپلائی بھی بند ہوگئی، جیلوں میں ٹماٹر کیلئے 39 اور ادرک کی قیمت 230 مقرر کی گئی تھی جبکہ مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے ٹھیکیدار سپلائی نہیں دے رہے۔

لاہورسمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کا کنٹریکٹ دینے سے پہلے مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں کے مطابق پورے سال کیلئے ریٹ فکس کردیا جاتا ہے، رواں سال ٹماٹراور ادرک کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ جانے کے بعد لاہورکی دونوں جیلوں سمیت متعدد جیلوں میں ٹماٹر اور ادرک کی سپلائی بند ہوگئی ہے اور جیلوں میں بغیر ادرک اور ٹماٹر کے ہنڈیاں تیار کی جانےلگیں۔

رواں سال ٹماٹر کا ریٹ 39 اور ادرک کا ریٹ 230 روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ اب مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت  300 اور ادرک کی قیمت 400 سے تجاوز کر گئی ہے اور قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹھیکیداروں نے سپلائی بند کر دی، سپلائی بند ہونے کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوادی گئی ہے جس کے بعد معاہدہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ ریٹ روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق ہونے چاہیئں کیونکہ قیمتیں دن بدن تبدیل ہوتی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer