سٹی 42: کینال روڈ پر لوڈر رکشوں ،چنگ چی رکشوں کا داخلہ بند ہے ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے 1469 رکشوں کے خلاف کارروائی گئی گئی ۔
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کینال روڈ پر رکشوں کا داخلہ بند کیاگیا ۔ دو روز میں خلاف ورزی پر 1143 چنگ چی رکشوں ،326 لوڈر رکشوں کیخلاف کارروائی کی گئی ۔ کینال روڈ پر ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 419 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی ۔ کینال روڈ پر لوڈر اور چنگ چی رکشوں کا داخلہ روکنے کیلئے اضافی نفری تعینات کردی گئی ۔
سی ٹی اوسید عبدالرحیم شیرازی نے کہا لوڈر رکشوں نے اِنتہائی خطرناک انداز لوڈنگ کی ہوتی ہے، لوڈر رکشوں پر لوڈ سریے، لوہے کے پائپ دیگر ٹریفک کیلئے انتہائی خطرناک ہیں، کینال روڈ پر چنگ چی رکشے بے ہنگم ٹریفک اور سلوموونگ کا باعث بنتے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App