ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی خضدار میں اسکول وین پر دہشت گردوں کےحملے کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ مریم نواز کی خضدار میں اسکول وین پر دہشت گردوں کےحملے کی شدید مذمت

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے خضدار میں اسکول وین پر دہشت گردوں کےحملے کی شدید مذمت کی ہے۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی سےٹیلی فونک رابطہ کیا، انہوں نے خضدار میں اسکول وین پر دہشت گردوں کےحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو مشکل گھڑی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ 

وزیراعلی مریم نواز نے دہشت گردوں کے خلاف اقدامات میں معاونت کی پیش کش کی، اس کے علاوہ افسوسناک سانحے میں زخمی افراد کی علاج میں تعاون کی پیشکش بھی کی۔ مریم نواز نے کہا کہ مشکل گھڑی میں بلوچستان کے بہین بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔  

وزیراعلی مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ۔  مریم نواز شریف نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید بچوں کے والدین کے دکھ کو محسوس کر سکتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔