ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی جرات نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے بچوں پر وار کیا؛ عطا تارڑ

روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی جرات نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے بچوں پر وار کیا؛ عطا تارڑ

سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےکہا ہے کہ بزدل دشمن نے سکول کے بچوں پر وار کیا، دشمن یہ طاقت اور جرات نہیں رکھتا کہ وہ روایتی جنگ میں کوئی کامیابی حاصل کرسکے کیونکہ اسے شکست فاش ہوئی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا، کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کی سپورٹ سے دہشتگردی کرائی جائے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نے بچوں پر حملہ کرکے جنگ کے اصول بھی پامال کردیے، جنگ کی طرح بھارت کو دہشتگردی میں بھی شکست دیں گے۔

پیپلزپارٹی رکن اسمبلی شازیہ مری نے اسکول بس پر حملہ افسوس ناک قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت سے جنگ کی طرح دہشتگردی کے خلاف بھی یک زبان ہونا ہے، اگرکوئی دہشتگردی کے خلاف خاموشی اختیار کرے گا تو وہ دشمن کےمقاصد پورا کرے گا۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اس عزم ظاہر کیا کہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔