سٹی 42:ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں، فلیٹوں میں چوری کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا
ملزم نے شاہ پور کانجراں گھر سے مختلف الیکٹریکل ڈیوائسز چوری کی تھیں،ملزم سے ہزاروں مالیت کی الیکٹریکل ڈیوائسز ،2 گھڑیاں برآمد ہوئیں ،ملزم خرم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالےکر دیا گیا ،
واضح رہے اس سے قبل پولیس کئی بار شہریوں کو انتباہ کرچکی ہے کہ غیر متعلقہ افراد پر نظر رکھیں ،اور گھروں یا فلیٹس یا دفاتر میں کام کرنے والوں کو ریکارڈ رکھیں تاکہ چوری یا ڈکیتی جیسی وارداتوں سے بچا جا سکے ۔