علی ساہی :ایکسائز دفاتر کے لئےبجلی کے بل اور دفاتر کے کرایوں سے جان چھڑوانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا،لاہور میں 2بڑےدفاتر میں سولرسسٹم کی تنصیب کی جائے گی۔
ایکسائزحکام کے مطابق ڈی جی ایکسائز آفس اور فرید کورٹ ہاوس میں سولر سسٹم لگیں گے۔لاہور میں 2ریجنل آفس سمیت پنجاب بھر میں 7 دفاتر نئے بنائے جائیں گے۔لاہور میں ریجن بی،ریجن ڈی،گجرات ریجن اور4 نئے اضلاع میں دفاتر بنائے جائیں گے۔
سولر سسٹم کی تنصیب اور نئے دفاتر کی تعمیر سے کروڑوں کے بلز کی بچت ہوگی۔اگلے مالی سال میں مزید دفاتر میں سولرسسٹم ہی تنصیب کے لئے فنڈز مانگے جائیں گے۔
ڈی جی ایکسائز نے دفاتر کی تعمیراور سولر سسٹم کی تنصیب کے لئے حکومت کوسمری بھجوا دی۔