ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ غنیٰ علی نے اپنی اداکاری چھوڑنے کی خبروں پر لب کشائی کردی

اداکارہ غنیٰ علی نے اپنی اداکاری چھوڑنے کی خبروں پر لب کشائی کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ غنیٰ علی نے اپنی اداکاری چھوڑنے کی خبروں پر لب کشائی کردی۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے شوبز انڈسٹری اور اپنے اداکاری میں کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ رمضان میں اعتکاف میں بیٹھی ہوئی تھی تو میرے بھائی نے موقع دیکھ کر سوشل میڈیا پر میرے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کی پوسٹ لگا دی، سچ یہ ہے کہ میرے شوہر اور نہ ہی میری فیملی چاہتی ہے میں اداکاری کروں۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری کرنا میرا شوق ہے اور میری فیملی محبت میں مجھے یہ کام کرنے دے رہی ہے۔

فلموں میں کام کرنے کے سوال پر غنیٰ علی نے کہا کہ میں ایک شادی شدہ خاتون ہوں تو اگر حدود میں رہتے ہوئے کوئی اچھا کردار ملا تو کروں گی۔
 

Ansa Awais

Content Writer