عرفان ملک: ہڈیارہ کے علاقے میں شہری کو فائرنگ سے قتل کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیا تھا۔ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن بشریٰ نثار کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔انچارج انویسٹی گیشن کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر تے ہوئےملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے رقم کے لین دین پر شہری محمد خالد کو فائرنگ سے قتل کیا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن ہڈیارہ ، بشریٰ نثار کا کہنا تھا کہ ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا،چالان مرتب کرکے ملزم کوقرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔