باسم سلطان :شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے 2800 تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیہ کی نگرانی میں آپریشنز جاری ہے۔انارکلی، اردو بازار سمیت 15 سے زائد علاقوں میں تجاوزات کاخاتمہ کیا گیا۔واہگہ ٹاؤن، جوہر ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔
27 ٹرکو ں کا سامان ضبط ،بڑی تعداد میں بینرز، پوسٹرز ،سٹریمرز ہٹائے گئے۔تجاوزات ہٹانے سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی۔
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کا کہنا تھا کہ بلاامتیاز آپریشنز جاری ہے۔ کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔