ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت کی رہائش گاہ آمد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعظم محمد شہباز شریف ملاقات کیلئے سربراہ پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت کے فرزند اور وفاقی چوہدری سالک حسین نے آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا. ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور دونوں کے مابین ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ 

ملاقات میں سانحہ 9 مئی کی مزمت کی گئی اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر اتفاق کیاگیا ۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہر محب وطن قومی ندامت کا باعث بننے والے ہر فرد کی سزا چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث بلوائیوں کو سزا دینے کے چوہدری شجاعت کے بیان کو سراہا.  وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ قوم اور شہداءکے اہل خانہ کے دِل کو جوٹھیس پہنچی ہے، اس درد کا ازالہ کریں گے۔ 

ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کے جذبے اورخدمات کو سراہا۔وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کی بھرپور حمایت ، تعاون اور راہنمائی پر شکریہ ادا کیا ۔

  اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ،وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ،چودھری شافع حسین اور دیگر اراکین موجود تھے۔

ملاقات کے بعد وزیر اعظم محمد شہباز شریف چودھری شجاعت کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئے۔

Bilal Arshad

Content Writer