ٹوئٹر پردو گھنٹے کی ویڈیو شیئرکیجئے، نیا فیچر آ گیا

Twitter Long Videos Feature, Tweets, Youtube, City42
کیپشن: File Photo  ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک نے اپنی ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹویپس اب 2 گھنٹوں تک کی ویڈیو ٹویٹ کر سکیں گے۔ صارفین ماضی کے برعکس 8 جی بی تک سائز کی ویڈیو ٹوئٹ کر سکیں گے، اس سے قبل ٹوئپس کو  2 جی بی تک سائز کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی اجازت تھی۔
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   امتداد  زمانہ نے "مائیکرو بلاگنگ " کی ماں سمجھے جانے والے سوشل پلیٹ فارم ٹویٹر کو اختصار کی خصوصیت سے دستبردار ہو کر کاروباری مفادات کو طول طویل وڈیوز اور  پیغامات ٹویٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے پر مجبور کر دیا۔  مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے صارفین اب دو گھنٹے کی طویل ویڈیو بھی ٹوئٹ کر سکیں گے۔

ٹویٹر کی جانب سے طویل وڈیوز پوسٹ کرنے کی سہولت پر ٹویٹر کے صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ لوگ اسے یو ٹیوب کا نعم البدل تک قرار دے  رہےرہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اسے عام ٹویپس کے لئے بے فائدہ ایک اور اضافہ تصور کر رہے ہیں۔

 ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک نے اپنی ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹویپس اب 2 گھنٹوں تک کی ویڈیو ٹویٹ کر سکیں گے۔ صارفین ماضی کے برعکس 8 جی بی تک سائز کی ویڈیو ٹوئٹ کر سکیں گے، اس سے قبل ٹوئپس کو  2 جی بی تک سائز کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی اجازت تھی۔

ویڈیو کے سائز اور طوالت سے متعلق یہ سہولت ان ٹوئپس کو مہیا ہو گی جو ٹوئٹر بلیو سبسکرائب کر چکے ہیں، عام صارفین اب بھی ایسا نہیں کر سکیں گے۔

 ایلن مسک کی ٹویٹ پر تبصرہ کرنے والے صارفین نے اس پیشرفت کو سراہا تو کئی ٹویپس نے طنزیہ پیغامات میں ٹویٹر کے اس نئے فیچر کے ممکنہ استعمال بھی بیان کیے۔

 جی ٹی آر ہینڈل نے لکھا کہ ’اب میں اپنی سی سی ٹی وی فوٹیج یہاں اسٹور کر سکوں گا۔‘

’یوٹیوب کا دور گیا‘ کہنے والوں کے درمیان مختلف صارفین نے امکان ظاہر کیا کہ اب ایسی ویڈیوز بھی ٹائم لائنز  پر آئیں گی جنہیں دیکھنے کے لیے لوگ دوسری جگہوں پر جاتے ہیں۔

ٹویٹر صارفین کی بہت بڑی تعداد ٹویٹر میں پہلے ہی فیس بک کی طرح  طویل تحریروں کی پوسٹ کی اجازت دیئے جانے سے نالاں تھی، اب ان لوگوں کے لئے ٹویٹر میں طویل وڈیو فوٹیج اپ لوڈ کئے جانے کا فیچر بھی شامل ہو جانا مزید کوفت کا باعث ہو گا۔ ایسے صارفین کا کہنا ہے  کہ اختصار کا کوئی نعم البدل نہیں اور مختصر کمیونیکیشن ہی ٹویٹر کی خوبی تھا۔ اب ٹویٹر  اپنی اس خوبی سے از خود دستبردار ہو رہا ہے تو معلوم نہیں اس کا انجام کیا ہو گا۔