رمیز راجہ کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے علیحدہ کوچ کی تجویز

Rameez raja
کیپشن: Rameez raja
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( حافظ شہباز علی) سابق قومی کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کیلئے علیحدہ کوچ کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید سوچ کے مالک ٹیم ڈائریکٹر کی بھی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق قومی کپتان رمیز راجہ کا اپنی یوٹیوب ویڈیو میں کہنا تھا کہ شکستوں کا خوف دل میں پالنے سے انجام بھی ناکامی ہوتا ہے لہٰذا دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگی کیلئے گرین شرٹس کو ٹیم ڈائریکٹر کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک انڈر 19، اے ٹیم، اکیڈمیز یا فرسٹ کلاس اور پاکستانی ٹیم میں کوچنگ کا مربوط نظام نہیں بنے گا، مسائل اپنی جگہ برقرار رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاور ہٹنگ کی بات کی جائے تو ان کرداروں کا تعین ٹی ٹونٹی کوچز یا پاور ہٹنگ ایکسپرٹس زیادہ بہتر انداز سے کر سکتے ہیں۔

  رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کرتے رہیں لیکن مختصر فارمیٹ کیلئے علیحدہ کوچ رکھا جائے بلکہ زیادہ بہتر ہوگا کہ کنڈیشنز کے اعتبار سے مختصر مدتی معاہدوں پر کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں۔

یاد رہےکہ رمیز راجہ  نے 1978 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا، انہوں نے لسٹ اے میں 9000 سے زیادہ رنز بنائے اور پہلی کلاس میچوں میں 10،000 رنز بنائے، وہ پاکستان میں 10،000 فرسٹ کلاس رنز تک پہنچنے میں صرف چند لوگوں میں سے ایک ہے، انگلینڈ کے خلاف انہیں قومی کال ملی، ان کا شمار پاکستان کے ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیلنے والے مایہ ناز بلے بازوں میں ہوتا ہے ۔کرکٹ سے سبکدوش ہونے کے بعد سے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں تبصرہ نگار رہے ہیں،  وہ اپنے یوٹیوب چینل رمیز اسپیکس پر بھی کرکٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer