ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانگیر ترین گروپ کا وفد آج وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرے گا

Jahangir Tareen Group
کیپشن: Jahangir Tareen Group
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ) جہانگیر ترین گروپ سے سیاسی صفوں میں کھلبلی،  29 آزاد ارکان پر کھڑی پنجاب حکومت پریشان، بجٹ سے قبل ناراض ارکان کو منانے کیلئے رابطوں میں تیزی آگئی، وزیراعلیٰ نے  ناراض ارکان کو ملاقات کیلئے بلا لیا۔

  ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی دعوت پر جہانگیر ترین گروپ آج اُن سے ملاقات کرے گا، جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے لئے پانچ رکنی وفد تشکیل دے دیا، جس میں سعید اکبرنوانی، نعمان لنگڑیال، نذیر چوہان، اجمل چیمہ اور عمر آفتاب شامل ہیں،  ملاقات میں تحفظات پر تبادلہ خیال ہوگا، بات نہ بنی تو بیوروکریسی کا حربہ استعمال ہوگا، ترین گروپ کے ترقیاتی فنڈز روکنے، ساتھی افسروں کو ہٹانے کی بھی تجاویز ہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کا آج ہنگامہ خیز اجلاس ہونے کا امکان ہے، جہانگیر ترین گروپ کے 18 ارکان نے الگ نشستوں پر بیٹھنے کا عندیہ دیا ہے, تحریک انصاف کو مضبوط اپوزیشن کے ساتھ ہم خیال گروپ کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ 

دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بھی میدان میں آگئے، گورنر پنجاب نے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان سے ملاقات کی۔ ارکان نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ گورنر نے پارٹی کے اندر رہتے ہوئے معاملات حل کرنے پر زور دیا۔

 واضح رہے کہ48 گھنٹوں میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار  عثمان بزدار نے  50 سے زائدارکان اسمبلی سے ملاقات کی،  وزیراعلیٰ ہاؤس کے دروازے بھی ارکان اسمبلی کیلئے کھل گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer