ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر کے موقع پر شہر لاہور میں شاندار صفائی انتظامات

عید الفطر کے موقع پر شہر لاہور میں شاندار صفائی انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عید الفطر کے موقع پر شہر لاہور میں شاندار صفائی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین ورکرز کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہیں۔ 

ملک بلال ذوالفقار کھوکھر، بابر صاحب دین کے مختلف علاقوں کے دورے ۔ انہوں نے سینٹری ہیروز سے ملاقات کی، عیدی اور مٹھائی تقسیم کی۔ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ورکرز اور افسران عید کے روز بھی فیلڈ میں متحرک ہیں۔ 

1500سے زائد عید گاہوں اور جامع مساجد پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے گئے۔ عید گاہ جانے والے راستوں پر پانی کا چھڑکائو اور چونے لگا کر سجایا گیا۔ 268سے زائد قبرستانوں کے گرد بھی خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں 15 ہزار ورکرز، 1400 سے زائد گاڑیاں تینوں شفٹوں میں تعینات کی گئی ہیں۔ 

عید صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل نگرانی سینٹرل کنٹرول روم میں جاری ہے۔ْ