ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کی قربان لائنز، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی رہائش گاہ آمد

آئی جی پنجاب کی قربان لائنز، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی رہائش گاہ آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آئی جی پنجاب کی قربان لائنز، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی رہائش گاہ آمد، آئی جی پنجاب عبدالکریم کی شہید ڈی آئی جی سید احمد مبین کی والدہ اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات ہوئی ۔ 

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ سید احمد مبین شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ سید احمد مبین بہترین انسان اور پروفیشنل افسر تھے، ملک و قوم اور پنجاب پولیس کے لئے سید احمد مبین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ 

علاوہ ازیں وہ سانحہ ارفع کریم ٹاور خودکش حملے کے دو سگے شہید کانسٹیبلز بھائیوں کی رہائش گاہ داروغہ والا پہنچے۔ آئی جی پنجاب کی شہید کانسٹیبل بھائیوں غلام مرتضی اور علی رضا کے والد و دیگر اہلخانہ سے ملاقات ہوئی ۔ 

آئی جی پنجاب نے شہید کانسٹیبل بھائیوں غلام مرتضی اور علی رضا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہدا پولیس نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا۔