ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنا اللہ کا قوم کو پیڑول اور گیس کا استعمال 50 فیصد کم کرنے کا مشورہ

رانا ثنا اللہ کا قوم کو پیڑول اور گیس کا استعمال 50 فیصد کم کرنے کا مشورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے پوری قوم کا ہر فرد پیٹرول اور گیس کا استعمال آدھا کر دے، قوم 50 فیصد استعمال کم نہیں کرتی تو عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنےکے اثرات آئیں گے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا پاکستان اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا کررہا ہے، سیاسی اور عسکری قیادت چیلنجز کو نمٹنے کیلئے سرخرو ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ہے، پاکستان نہ تو جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے اور نہ افغانستان کےکسی حصے پر قبضہ چاہتا ہے، پاکستان کا ایک ہی مطالبہ ہے افغانستان اپنی زمین پاکستان کےخلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، افغانستان یقین دہانی کروا دے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن غضب اللحق پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کمین گاہوں اور ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے ہے، ایک مرتبہ صفایا کردیا ہے، اگر ایسے ٹھکانے استعمال ہوئے تو اس پر نظر رکھی جائے گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت تاریخ میں عالمی طور پر اہمیت حاصل ہے، پاکستان نے ایران پر جارحیت کی واضح انداز میں مزمت کی، پاکستان نے ایران کی طرف سے مسلم ممالک پر حملوں کی بھی مذمت کی، دنیا کے کسی اسلامی ملک میں اس طرح ردعمل نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایران، سعودی عرب اور عرب امارات کا اعتماد حاصل ہے، سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے پابند ہیں مگر ضروری نہیں ہم نے کسی پر حملہ کرنا ہے، پاکستان ایران اور سعودی عرب کے مابین افہام و تفہیم سے معاملےکو لے کر چل رہا ہے۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا پی ٹی آئی والوں کے خلاف مقدمات ہم نے تو نہیں بنائے، عدالتوں نے فیصلے کیے اور سزائیں دیں، کسی بےگناہ کو سزا نہیں ہوئی، ملک کےدفاع کےضامن ادارےکیخلاف 9 مئی کوسازش ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور دیگر کیسز واضح ہیں۔

ان کا کہنا تھا عوام احتجاج کی کال دینے والوں کو مسترد کر رہے ہیں، ہماری سیاسی رواداری اور سیاسی عمل کو چلانے کی پالیسی کو عوام میں پذیرائی مل رہی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ ڈیل کیلئے تیار ہیں مگر سیاسی عمل چلانے کے لیے تیار نہیں ہیں، ڈیل کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ ان کو دوبارہ موقع دیا جائے، پی ٹی آئی کے لوگوں کو بار بار کہہ رہے ہیں سیاسی ڈائیلاگ کا حصہ بنیں، ایک دفعہ ان کو موقع مل گیا، اب ڈیل کسی صورت نہیں ہو سکے گی۔

کفایت شعاری مہم سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا پوری قوم کا ہر فرد پیٹرول اور گیس کا استعمال آدھا کر دے، قوم 50 فیصد استعمال کم نہیں کرتی تو عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنےکے اثرات آئیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا پنجاب میں بلدیاتی الیکشن جلد ہوں گے، پنجاب حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے، تیاری ہو چکی ہے۔