ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 7 ملزم گرفتار

اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 7 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈالہ کلچر ، غیر قانونی اسلحہ اور بلیک پیپر کا استعمال کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، کینٹ پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے 7 ملزم گرفتار کرلیے۔ 

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود بلیک شیشوں والے ڈالوں کا استعمال کرتے اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے، دوران پیٹرولنگ کینٹ پولیس نے تعاقب کر کے ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضہ سے رائفلیں، میگزینز اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ 

گرفتار ملزمان میں سہیل، طلحہ، جاوید، حمزہ وغیرہ شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کردیے گئے ۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال ڈالوں کو بھی تحویل میں لیا اور بلیک پیپر اتار دیے گئے۔