ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ عائزہ خان بھی بھارت میں کام کرنے کیلئے تیار، پوسٹ سامنے آگئی

اداکارہ عائزہ خان بھی بھارت میں کام کرنے کیلئے تیار، پوسٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرِفہرست اداکارہ عائزہ خان نے بھی بھارتی انڈسٹری میں کام کرنے کی ہامی بھر لی، اداکارہ عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند گھنٹے قبل نئی اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

اسٹوری میں عائزہ خان کو جہاز کا سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ نے اس اسٹوری کو ’واٹس نیکسٹ‘ کا کیپشن دیا ہے، اداکارہ نے اس اسٹوری میں پاکستان اور بھارت کے جھنڈوں کے درمیان ہاتھ ملانے کے ایموجی کا بھی استعمال کیا ہے۔

اس اسٹوری میں اداکارہ نے کسی بھی قسم کی معلومات شیئر کرنے سے گریز کیا ہے مگر معلوم ہوتا ہے کہ آیا عائزہ خان کو جَلد کسی بھارتی برانڈ کی تشہیر کرتے یا پھر کسی پروجیکٹ میں اداکاری کرتے دیکھا جا سکے گا۔ 

دوسری جانب اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جیو انٹرٹینمنٹ پر جَلد نشر ہونے والے نئے ڈرامے ’ہمراز‘ کی کچھ جھلکیاں بھی شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کو بھارت سے متعدد بار فلمز کی آفر موصول ہو چکی ہیں مگر عائزہ خان کے مطابق وہ فلم میں کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔