ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کو آئی ایم ایف کیجانب سے جلد خوشخبری ملے گی؛ وزیر خزانہ

پاکستان کو آئی ایم ایف کیجانب سے جلد خوشخبری ملے گی؛ وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، اس کے ساتھ یہ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جلد مکمل ہو جائیں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے جلد خوش خبری ملے گی۔