بلوچستان میں لیشمینیا وائرس کا پھیلاوتیز ، 22 اضلاع لپیٹ میں آگئے

بلوچستان میں لیشمینیا وائرس کا پھیلاوتیز ، 22 اضلاع لپیٹ میں آگئے
کیپشن: Baluchistan Virus Spread
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لیشمینیا وائرس میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث بلوچستان کے 22 اضلاع لپیٹ میں آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق لیشمینیا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وائرس سے بلوچستان کے چار اضلاع شدید متاثر ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی کا کہنا ہے کہ لیشمینیا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ ہیلتھ کے پاس انجکشن موجود نہیں ہے جبکہ اس وائرس کی ایک انجکشن کی قمیت 2 ہزار روپے تک ہے۔

ڈاکٹر نور محمد قاضی نے کہا کہ بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں سینڈ فلائی اسپرے کا آغاز نہ ہو سکا جس کی وجہ سے لیشمینیا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈی جی ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ اسپرے اگر نہ ہوا تو سینڈ فلائی کی تعداد بڑھنے کے ساتھ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ  2015 میں لیشمینیا کے 90 فیصد سے زیادہ کیس برازیل، ایتھوپیا، بھارت، کینیا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور سوڈان میں سامنے آئے۔