مریم نواز نے حمزہ شہباز سے اختلافات پر خاموشی توڑ دی

مریم نواز نے حمزہ شہباز سے اختلافات پر خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز سے اختلافات نہیں، انہوں نے ایسی خبروں کو بے بنیاداور شرمناک قرار دے دیا۔ کہا کہ حکومت کو پتلی گلی سے نکلنے کا موقع نہیں دیں گے۔کوشش ہے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متحد رہیں،جلسوں اوراحتجاج کے لیے کسی اور کی ضرورت نہیں۔وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز شریف کے ساتھ اختلافات پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی، مریم نواز نے لاہور میں میڈیا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کو خلش نہیں، انہوں نےحمزہ شہبازسے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاداور شرمناک قرار دے دیا۔ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پتلی گلی سے نکلنے کا موقع نہیں دیں گے۔کوشش ہے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متحد رہیں،جلسوں اوراحتجاج کے لیے کسی اور کی ضرورت نہیں۔

مریم نواز نےکا کہناتھا کہ میرے اور حمزہ شہباز سے متعلق اختلافات کی خبریں شرمناک ہیں، کچھ چینلز پر حمزہ شہباز شریف سےمتعلق بے بنیاد خبریں چلائی گئیں، حمزہ شہباز شریف سے متعلق پراپیگنڈا ان کے منہ پر لگے گا،30 سال سے ان کا پراپیگنڈا کامیاب نہیں ہوا ،اب بھی نہیں ہو گا ،جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہو۔

انہوں نے کہا کہ نا اہلی اور نالائقی کا جواب پی ڈی ایم کو نہیں عمران خان کو دینا ہے ، پی ڈی ایم عوام کی بھرپور نمائندگی کرے گی ، پی ڈی ایم میں فیصلہ ہوا تھا تمام جماعتیں سینیٹ چیئر مین کے لئےیوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کریں گی، پی ڈی ایم میں فیصلہ ہوا تھا ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کیلئے عبدالغفور حیدری کو سپورٹ کیا جائیگا،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن کا ہو گا ،امید ہے اپوزیشن لیڈر کے اصولی فیصلہ پر سب جماعتیں ساتھ دیں گی۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر سینیٹ اپوزیشن لیڈر پر اصولی فیصلہ ہو چکا ہے۔

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے بڑے بڑے جلسے کئے ،جلسے اور احتجاج  کے لئے کسی اور کی ضرورت نہیں، کسی کی ہار جیت کے بعد تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ اس موقع پر مریم نواز کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان بھی موجود تھے، اپنے بیان میں مولانا کا کہناتھا کہ بجلی کی قیمت میں 6 روپے حال ہی میں اضافہ کیا گیا ، یہ حکمران اس ملک اور قوم کو کہاں پہنچانا چاہتے ہیں؟سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستان کو معاشی لحاظ سے غلام بنانے کی بھونڈی سازش کی جا رہی ہے،ایسی سازش کو تسلیم نہیں کر سکتے،پاکستان کی خود مختاری اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

  فضل الرحمان کا کہناتھا کہ 26مارچ کو مریم نواز کو نیب میں طلب کیا گیا ہے ، نیب ایک کٹھ پتلی ادارہ ہے ، نیب کرپشن نہیں بلکہ اداروں کی ترجمانی کے لئےبنایا گیا ہے ، پی ڈی ایم کے تمام کارکن مریم نواز کی پیشی پر موجود ہوں گے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ متحد ہے ،  کچھ معاملات باہمی رابطوں سے کنٹرول کر لیں گے ، پیپلز پارٹی سے کہیں گے 9 جماعتوں کی رائے کا احترام کرے ، پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے صحافی نے سوال کیا کہ کیا لانگ مارچ ہو گا ؟ مولانا کا کہناتھا کہ لانگ مارچ ضرور ہو گا ،سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ کو نئی تاریخ دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer