ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکمل لاک ڈاؤن لگے گا یا نہیں؟ اسد عمر کا اہم بیان آگیا

مکمل لاک ڈاؤن لگے گا یا نہیں؟ اسد عمر کا اہم بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آگئی،، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید 44 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 ہزار 667 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب ساڑھے چار فیصد سے بڑھ کر ساڑھے نو فیصد ہو گیا, پاکستان میں کورونا سے اب تک 13 ہزار 843 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 لاکھ 26 ہزار 802  افراد موذی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد31 ہزار 107 ہے۔  

گزشتہ کچھ روز سے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر مکمل لاک ڈاؤن کی افواہیں گردش کررہی ہیں جس پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے جواب دیدیا، اسد عمر کا  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں، پورے ملک کو بند نہیں کرسکتے، سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ابھی کم ہے، کراچی میں کورونا وائرس کے  مثبت کیسز بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ اِن ڈور شادی کی تقریبات کا کوئی جواز نہیں، ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے، کورونا کی پہلی لہر میں ایس اوپیز پر بہتر عمل کیا گیا, کورونا وبا سے متعلق اس بار شاید سیاسی قیادت کی طرف سے بہتر پیغام نہیں جارہا۔

 انہوں نے کہا کہ ہوائی سفر کو مکمل طور پر بند کرنے کی ابھی ایسی کوئی سوچ نہیں، برطانوی کورونا وائرس یورپ میں پھیلنا شروع ہوگیا، بھارت، بنگلہ دیش میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔

Sughra Afzal

Content Writer