ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی لہر میں تیزی،درجنوں جان سے گئے،ہزاروں نئے کیسز رپورٹ

کورونا کی لہر میں تیزی،درجنوں جان سے گئے،ہزاروں نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک روز میں 3 ہزار 667 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 44 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک روز میں 3 ہزار 667 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
اب تک ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 843اموات ہو چکی ہیں، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 852 ہے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 26ہزار 802 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 41ہزار 960 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
 سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 58، پنجاب ایک لاکھ 97 ہزار 177 ، این سی او سی خیبرپختونخوا 79 ہزار 245، بلوچستان میں 19 ہزار 327 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد 51 ہزار 414، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 کیسز رپورٹ ہوئے, آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 609 ہوگئی۔
این سی او سی نے تنبیہ کردی ہے کہ شہریوں نے انتظامیہ کیساتھ تعاون نہ کیا تو کاروبار بند اور سماجی سرگرمیوں پر مزید پابندی عائد کی جاسکتی ہے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود شہری نہ ماسک استعمال کر رہے ہیں، نہ ہی سماجی فاصلے کو اہمیت دے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں مجموعی طور پر کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.5 فیصد سے زائد جبکہ بڑے شہروں میں 5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
این سی او سی نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کریں۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ اتوار اور قومی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بھی بند رہیں گے۔