ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئرپورٹ توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ، ڈی جی پی اے اے کی کام تیز کرنے کی ہدایت

لاہور ایئرپورٹ توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ، ڈی جی پی اے اے کی کام تیز کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل ائیر وائس مارشل ذیشان سعید نے لاہور ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے جاری کاموں اور منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر ڈی جی پی اے اے نے منیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک کوکب حسین بھٹی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر توقیر اقبال سے ملاقات کی، جبکہ منصوبے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران لاہور ایئرپورٹ توسیعی منصوبے کی موجودہ پیش رفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ مراحل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی پی اے اے نے اس موقع پر کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل قومی اہمیت کی حامل ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

ذیشان سعید نے نیسپاک حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ مقررہ مدت میں اس کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے منصوبے کے مختلف حصوں کا موقع پر معائنہ بھی کیا اور جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایم ڈی نیسپاک کوکب حسین بھٹی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں اداروں کے حکام نے لاہور ایئرپورٹ توسیعی منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسے ملکی ہوا بازی کے شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔