ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں آج 42 جلوس اور 410 مجالس، محرم سکیورٹی انتظامات مکمل

لاہور میں آج 42 جلوس اور 410 مجالس، محرم سکیورٹی انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: کمشنر لاہور ڈویژن کے کنٹرول روم نے 5 محرم الحرام کے حوالے سے شہر بھر میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں آج مختلف کیٹیگریز کے مجموعی طور پر 42 جلوس برآمد ہوں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق کیٹیگری اے کے 8، کیٹیگری بی کے 32 جبکہ کیٹیگری سی کے 2 جلوس نکالے جائیں گے۔ اسی طرح شہر بھر میں آج مجموعی طور پر 410 مجالس منعقد ہوں گی جن میں کیٹیگری اے کی 45، کیٹیگری بی کی 275 اور کیٹیگری سی کی 90 مجالس شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر 5 ہزار 235 مجالس اور 1553 جلوس منعقد ہوں گے، جبکہ عشرہ محرم کے دوران 4 ہزار 502 مجالس اور 645 جلوس نکالے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلوسوں اور مجالس کے لیے میونسپل انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ مرکزی کنٹرول سنٹرز فعال ہیں اور مختلف ذرائع سے لائیو مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلوسوں کے روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم سے 303 حساس مقامات کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔