ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو انارکلی: آن لائن شراب سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، 5 ملزمان گرفتار

نیو انارکلی: آن لائن شراب سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، 5 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: نیو انارکلی پولیس نے آن لائن شراب فروشی میں ملوث ایک منظم گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان آن لائن آرڈرز کے ذریعے شراب کی فروخت کرتے تھے اور بعد ازاں لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران پولیس نے مختلف برانڈز کی 30 بوتلیں اور 60 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں آکاش، کیلاش، عدنان عرف دانی، عمران اور مون شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں اس نیٹ ورک کے ذریعے سرگرم تھے اور خفیہ طور پر سپلائی جاری رکھے ہوئے تھے۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ  ملزمان کو مختلف مقامات سے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔