ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام: سی ٹی او کا ٹھوکر نیاز بیگ جلوس روٹ کا پیدل معائنہ

محرم الحرام: سی ٹی او کا ٹھوکر نیاز بیگ جلوس روٹ کا پیدل معائنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی نے ٹھوکر نیاز بیگ کے جلوس روٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

سی ٹی او نے تقریباً دو کلومیٹر طویل روٹ کا پیدل معائنہ کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی، شہری سہولیات اور سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر جمیل اکبر نے جلوس روٹس اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

دورے کے دوران سی ٹی او نے منتظمین سے ملاقات بھی کی اور جلوس کے روٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے روٹ پر موجود رکاوٹوں اور مسائل کی فوری نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو انہیں جلد از جلد کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کی۔

عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران زائرین اور شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے اور عزاداروں کی آسانی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس محرم الحرام کے انتظامات کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور یوم عاشور پر 14 ڈی ایس پیز، 500 ٹریفک انسپکٹرز اور 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

سی ٹی او کے مطابق جلوس روٹس پر ٹریفک کی مسلسل نگرانی کی جائے گی جبکہ شہریوں کو متبادل راستوں کے حوالے سے بروقت رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔