ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں پاکستان کی عبرت ناک شکست 

New Zealand vs Pakistan, Nations Cup, City42

سٹی42: ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں پاکستان کی عبرت ناک شکست  پر کل سیمی فائنل میں جیت پرمبارکبادیں دینے والوں نے ہمدردی کا ایک جملہ تک نہیں بولا۔
 نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے اعزاز کا کسی پرابلم کے بغیر سہولت کے ساتھ دفاع کیا۔ پاکستان کے ہارنے کے بعد میڈیا آؤٹ لیٹس نے بتایا، "ہم دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے"
ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا  فائنل میچ کوالالمپور میں ہوا۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے شکست دے دی۔

 نیوزی لینڈ ن کی ٹیم پہلے منت سے ہی پاکستان پر حاوی تھی۔  ابتدا سے ہی پاکستان  لے ڈیفینڈر اور اٹیکر سبھی دباؤ میں رہے، پہلے چند منٹوں میں نیوزی لینڈ نے دو بار  گول کئے مگر یہ دونوں گول ٹیکنیکل گراؤنڈز پر مسترد کردیے گئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چھٹے منٹ میں پہلا گول کیا۔  نیوزی لینڈ نے پہلے کوارٹر میں دو، دوسرے کوارٹر میں تین اور چوتھے کوارٹر میں ایک گول کیا۔ پاکستان نے اپنا پہلا گول تیسرے اور دوسرا گول چوتھے کوارٹر میں کیا۔

فائنل میں نیوزی لینڈ کی کامیابی کے اہم ذمہ دار  نک ووڈز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی تو پاکستان میں کسی کو اس کی توقع نہیں تھی، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سمیت کئی لوگوں نے ہاکی ٹیم کو اس جیت پر مبارک بادیں دیں، لیکن آج اسی ٹیم کی ہار پر کسی نے رسماً بھی ہمدردی کے دو بول نہین بولے، کسی نے یہ تک نہیں کہا، چلیئے ہار جیت تو کھیل میں ہوتی ہی ہے!