ویب ڈیسک : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور مدرسےکے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی پر حملے میں ملوث گروپ کی نشاندہی ہوگئی. اس حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گی ہے۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق مولانا حامد الحق پر حملوں کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 2 دشمن ملک انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مدد سے عالمی دہشت گرد تنظیم نےمولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔ مولانا حامدالحق پر حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کی قومیت کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔ غیرملکی خودکش حملہ آور مدرسے میں باہر سے داخل ہوا تھا۔
آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے اس حوالے سے بتایا کہ مولانا حامد الحق شہید کیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے اور ان پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ تک پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہےکہ 28 فروری 2025 کو نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔