ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ : گھریلو جھگڑے پر کزن کو قتل کر نےوالا ملزم گرفتار

شاہدرہ : گھریلو جھگڑے پر کزن کو قتل کر نےوالا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: شاہدرہ پولیس کی کارروائی ،  گھریلو جھگڑے پر کزن کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والاملزم گرفتار کر لیا۔ 

ایس پی سٹی  نے بتایا کہ ملزم ابو ہریرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر سگے کزن کے سینے میں خنجر گھونپ دیا تھا ،خنجر سینے کو چیرتا ہوا سیدھا دل پر لگا ،ہسپتال منتقل کرنے پر آصف جانبر نہ ہو سکا ،ملزم نے فرار ہوتے وقت دوسرے کزن پر بھی وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔

شاہدرہ پولیس نے ملزم کو ٹیکنالوجی کی مدد سے گوجرانولہ میں ریڈ کر کے گرفتار کیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد  کا کہنا تھا کہ  گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔