ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیراکوٹ ؛ خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک

 شیراکوٹ ؛ خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شیراکوٹ کے علاقہ میں سی سی ڈی پولیس کا ایک اور مبینہ مقابلہ، خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کا خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن جاری ہے، پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزم ہلاک ہوگیا ۔

ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی، ملزم پولیس کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں وہیکلز چھیننے اور چوری ،ڈکیتی، نقب زنی سمیت 80 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں ناکہ برائے چیکنگ لگا رکھا تھا ۔

ملزمان نے پولیس پارٹی کو ناکہ پر دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہو گیا ۔

ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔