شدید گرمی ،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت ، الرٹ جاری

شدید گرمی ،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت ، الرٹ جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک میں شدید گرمی کی لہر ، این ڈی ایم اے نے گرمی الرٹ جاری کر دیا۔

گرمی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گرم ہوا کی لہر احتیاط نہ کرنے سے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔گرمی کی شدت سے بچنے کیلئےسادہ پانی کا استعمال زیادہ کریں،کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کریں۔دن کے گرم ترین اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں،تیز دھوپ میں سر ڈھانپ کر باہر نکلیں۔

بیمار، بزرگ، بچوں اور پالتو جانوروں کا خاص خیال رکھیں، نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لیموں پانی اور او آر ایس پیئں ۔گرمی کے اوقات میں ہلکے اور نرم کپڑے پہنیں،گرمی میں اگر کوئی بیہوش ہو جائے تو سر پر ٹھنڈا پانی ڈالیں۔شدید گرمی کی لہر برفانی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے کا باعث بن سکتی ہے،متعلقہ ادارے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔