ویب ڈیسک: ایف آئی اے لاہور کا انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے یونان کشتی حادثہ کا ایک اور ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گجرات کے انسانی سمگلر ظفر اقبال نے یورپ بھجوانے کے لاکھوں روپے بٹورے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور زون نے اب تک 16 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے ہیں۔ کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلروں کیخلاف 37 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔انسانی سمگلروں کیخلاف مقدمات لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں درج کئے گئے۔
108 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپل حاصل کر لئے گئے ہیں۔ ڈی این اے سیمپل یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت کیلئے حاصل کئے گئے۔