سکوٹی پر سوار جوڑا برساتی پانی کے گڑھے میں جاگرا

India,couple,fall,into water,holl
کیپشن: Fotage
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت  میں مون سون بارشوں کے باعث بعض ریاستوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

 بھارتی ریاست اتر پردیش  کے شہر علی گڑھ  میں سکوٹی پر سوار جوڑا برساتی پانی کے گہرے گڑھے میں جا گرا جس کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے سکوٹی پر سوار  ایک جوڑا سڑک پر کھڑے پانی کی  وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا۔

 ہوا یوں کہ شدید بارش اور  پانی کھڑا ہونے کے باعث سکوٹی چلانے والے شخص کو گڑھا نظر نہ آیا جس کے باعث وہ سکوٹی سمیت گڑھے میں جاگرا تاہم حادثے میں جانی نقصان نہیں ہوا ، لوگوں نے جوڑے کو   بحفاظت پانی سے نکال  لیا۔