اداکارہ ارمینا خان کی نئی تصاویرکی سوشل میڈیا پردھوم

Armeena khan
کیپشن: Armeena khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف اداکارہ ارمینا خان نے اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پرشیئر کی ہیں جس میں وہ ایک رکشے میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق خوبرو اداکارہ نے اس فوٹو شوٹ کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے اور وہ دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ فوٹو شوٹ برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے ایک ریستوران کے باہر کروایا، جب وہ اپنے شوہر فیصل خان کے ساتھ آؤٹنگ پر گئی تھیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں برطانوی اداکارہ آڈری ہیپ برن کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ ہر عورت کے لیے سرخ رنگ کے معنی مختلف ہیں۔‘اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے اور مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ سے دریافت کیا کہ کیا یہ پاکستانی رکشہ ہے؟ جس پر ارمینا رانا خان نے بتایا کہ نہیں یہ تھائی لینڈ کی ٹک ٹک ہے۔