ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

50 روپے کا ایزی لوڈ کرانے والا دکان کا صفایا کرگیا

50 روپے کا ایزی لوڈ کرانے والا دکان کا صفایا کرگیا
کیپشن: mobile shop dacoity CCTV
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شفیق آباد کے علاقہ میں موبائل شاپ سے ایزی لوڈ کروانے والا ڈاکو نکلا، ملزم نے موقع ملتے ہی کیش کاؤنٹر کا صفایا کر ڈالا، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق واردات کریم پارک گول چکر کے قریب واقع باؤ جی موبائل شاپ میں ہوئی،سی سی ٹی وی میں شلوار قمیض میں ملبوس ملزم دکھائی دیتا ہے، جو دکان میں داخل ہو کر 50 روپے کا ایزی لوڈ کرواتا ہے، اسی دوران ملزم اطراف کا جائزہ لیتے ہوئے موقع ملنے پر پستول نکال کر عملے کو یرغمال بنا لیتا ہے۔

ملزم کیش کاؤنٹر سے پیسے نکال کر اپنی جیب میں ڈالتا ہے اور دو منٹ کی واردات کے دوران کیش کاؤنٹر کا صفایا کرکے فرار ہو جاتا ہے، دوسری جانب متاثرہ دکاندار نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ شفیق آباد میں جمع کروا دی ہے ۔

واضح رہے کہ  شہر میں ڈاکو راج برقرار ہے جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے، لاہور میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں،شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے پٹرولنگ کے نظام کو مربوط بنایا گیا ہے لیکن ان تمام دعوؤں کے باوجود شہر میں کرائم کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبا کیا ہے کہ وہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے اور ان میں اضافہ کی وجوہات بننے والے عوامل و محرکات کا خاتمہ کرے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer