کینیڈا جانے کے منتظر افراد کیلئے بڑی خوشخبری

PIA flight operation for canada
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کینیڈین حکام کی جانب پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات موصول ، 22 جون سے پی آئی اے براہ راست مسافر لے کر کینیڈا جاسکے گی ۔

  تفصیلات کےمطابق  کورونا کی صورتحال،پابندیوں  کے باعث  کینیڈین حکام کی جانب سے پروازوں   کو صرف کارگو سروس  تک محدود کردیا گیا تھا،کینیڈین حکام کی جانب پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات موصول ہوئی ہے،کینیڈین حکام کا کہنا ہے  کہ  22 جون سے پی آئی اے براہ راست مسافر لے کر کینیڈا جاسکے گی ۔ کینیڈین حکام سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی وضع کردہ ایس او پی سے مطمئن ،

حکام کےمطابق پی آئی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا ،  دوسرے مرحلے میں پاکستان  سے کینیڈا کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا  ترجمان پی آئی  اے کےمطابق  پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی جبکہ  پروازوں پر بکنگ کھول دی گئی ہے اور لوگ بآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔