این ٹی ڈی سی نے ٹیکس ریکوری نوٹس چیلنچ کردیا

NTDC Challenge FBR Audit Notice
کیپشن: NTDC Challenge FBR Audit Notice
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: این ٹی ڈی سی کو  ایف بی آر  کی جانب سے  9 ارب سے زائد ٹیکس ریکوری کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
 تفصیلات کےمطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی  ہے جس میں  وفاقی حکومت، کمشنر ان لینڈ ریونیو، کمشنر اپیلز، ڈپٹی کمشنر آڈٹ کو فریق بنایا گیا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف بی آر نے مالی سال 2014 کی مد میں 9 ارب، 12 کروڑ 85 لاکھ 3 ہزار کا ٹیکس عائد کیا، ایف بی آر ٹیکس ریکوری نوٹسز کیخلاف اپیل زیر التوا ہے۔کمشنر اپیلز نے ریکوری نوٹس کیخلاف اپیل کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ڈپٹی کمشنر آڈٹ 60 روزہ حکم امتناعی کا وقت ختم ہونے پر تادیبی کارروائی کیلئے بےتاب ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کمشنر اپیلز ان لینڈ ریونیو کو ٹیکس ریکوری نوٹس کیخلاف اپیل کا فیصلہ کرنے کا حکم دے۔درخواست میں  استدعا کی گئی  ہے کہ ٹیکس ریکوری نوٹس کیخلاف اپیل کے فیصلے تک ایف بی آر کو ریکوری سے روکا جائے۔