اداکارہ نصرت جہاں سےعجیب و غریب سوالات کی اصل وجہ کیا؟

 اداکارہ نصرت جہاں سےعجیب و غریب سوالات کی اصل وجہ کیا؟
کیپشن: nusrat jahan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کی اداکارہ نصرت جہاں نےشوہر سے اختلافات کے درمیان ایک فوٹوشوٹ کروایا ہے اور پھر اپنی تصویر کو شئیر کیا ہے جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر  وہ سرخیوں میں ہیں ۔ اداکارہ کے مداحوں نے تصویر کو دیکھ کر نصرت جہاں کو ٹرول کرنا شروع کردیا ہے اور ان سےعجیب و غریب سوالات کررہے ہیں ۔

بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق بھارت کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور بنگالی سنیما کی اداکارہ نصرت جہاں ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ اداکارہ اور ان کے شوہر نکھل جین کے درمیان اختلافات اب سب کے سامنے آچکے ہیں ۔ اس درمیان اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ اپنے بی بے بمپ کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Nusrat (@nusratchirps)

تصویر شیئر کرتے ہوئے نصرت جہاں نے کیپشن میں لکھا کہ ’سخاوت سب بدل دیتی ہے‘ ۔ اداکارہ کی جانب سے تصویر شیئر کرتے ہی مداحوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا اور ان سے عجیب و غریب سوالات کررہے ہیں ۔ایک شخص نے نصرت جہاں کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ’ کیا ملا بے وفائی کرکے ‘۔ وہیں ایک اورنے لکھا ’ بچہ کس کا ہے ‘؟ ایک تیسرے شخص نے کمنٹ کیا کہ آپ کے پاس کون سی سخاوت ہے ؟.دراصل طویل عرصہ سے نصرت اپنے شوہر نکھل جین سے الگ رہ رہی ہیں ۔ دونوں کے درمیان کی تکرار سب کے سامنے ہے ۔ جب نصرت جہاں کے حاملہ ہونے کی خبریں عام ہوئیں تو شوہر نکھل جین نے اس بات سے بھی انکار کردیا کہ یہ بچہ ان کا ہے ۔ انہوں نے اداکارہ کے معاشقہ کی خبروں کی جانب بھی اشارہ کیا تھا ۔

View this post on Instagram

A post shared by Nusrat (@nusratchirps)