الیکشن کمیشن نے امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) الیکشن کمیشن نے جنرل الیکشن 2018 میں حصہ لینے والے امیداروں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ انتخابات کے دوران فائرنگ کرنا ممنوع قرار دے دیا گیا۔

 خبر پڑھیں۔۔۔عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق تمام امیدواروں کو بھیج دیا ہے اور اسکی مکمل پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جس کے تحت سپورٹرز اپنے اپنے امیدواران کے لئے خرچہ کر سکتے ہیں لیکن یہ خرچہ امیدوار کے خرچہ میں شامل سمجھا جائے گا۔ بینر کا سائز واضح کیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ کونسا سیاستدان کتنا مالدار ہے؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر یا وزیر اعظم یا سرکاری آفس ہولڈر کسی بھی قسم کی الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ سرکاری افسر کی تصویر پرنٹ نہیں کی جا سکتی ہے۔ جلسے کی جگہ کا تعین اور اجازت ضلعی انتظامیہ دے گی۔ کوئی کار ریلی نہیں نکالی جاسکتی۔ امیدوار ترقیاتی سکیموں کا اعلان یا افتتاح نہیں کر سکتے ہیں۔ امیدوار اپنے مخالفین کو ذاتی تنقید کا نشانہ نہیں بنا سکتے۔ پولنگ ایجنٹ پولنگ سٹاف کے ساتھ بد تمیزی نہیں کر سکے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer