ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں 7 فیصد جبکہ کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کانوٹیفکیشن جاری 

 سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں 7 فیصد جبکہ کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کانوٹیفکیشن جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، تںخواہوں میں 7 فیصد جبکہ کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کانوٹیفکیشن جاری  ہوگیا ۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں7فیصداضافے کا نوٹیفکیشن جاری  ہوگیا ۔ 

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن  کے مطابق گریڈ ایک سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کو جاری بنیادی تنخواہ پر اضافہ ملے گا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 2022 اور 2025 کا ایڈہاک ریلیف بھی ضم کر دیا گیا ۔سرکاری ملازمین کوایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022 میں 15 فیصد دیا گیا تھا۔سرکاری ملازمین کوایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025  میں 10 فیصد دیا گیا تھا ۔تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا۔حکومت نےبجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں7 فیصد اضافےکا اعلان کیا تھا
وفاقی حکومت نےسرکاری ملازمین وافسران کےکنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا 

نوٹیفکیشن  کے مطابق کنوینس الاؤنس گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین و افسران کو ملے گا،کنوینس الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 ء سے ہو گا۔