ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رجب بٹ نے ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کی تردید کر دی

رجب بٹ نے ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کی تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے صلح کی گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق کا قانونی عمل جاری ہے اور مفاہمت سے متعلق دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ازدواجی زندگی کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔ دونوں ایک بیٹے، کیوان سلطان، کے والدین ہیں، جبکہ حالیہ دنوں میں ایمان فاطمہ نے بھی سوشل میڈیا پر باقاعدہ کانٹینٹ شیئر کرنا شروع کیا ہے۔

چند روز قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کے درمیان صلح ہو چکی ہے اور رجب بٹ کے ساتھ تعلقات بھی بحال ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ والدہ کے مشورے پر اپنی بہن اور بھانجے کے بہتر مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

تاہم رجب بٹ نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ "میرے اور ایمان فاطمہ کے درمیان جو کچھ ہو چکا ہے، اسے اب درست نہیں کیا جا سکتا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ عون شیخ اور ایمان فاطمہ صلح سے متعلق بے بنیاد دعوے کرنا بند کریں، کیونکہ قانونی کارروائی میں وقت لگتا ہے اور وہ طلاق کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

رجب بٹ نے واضح کیا کہ وہ اپنے بیٹے کی مالی ذمہ داریاں بدستور پوری کریں گے، کیونکہ یہ ان کا قانونی اور اخلاقی فرض ہے، تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ان کے اور ایمان فاطمہ کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر طلاق کا فیصلہ برقرار ہے تو ایمان فاطمہ کو پھول بھیجنے کی وجہ کیا تھی، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے آنے والے متضاد بیانات نے مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کر دیا ہے۔

تاحال ایمان فاطمہ کی جانب سے رجب بٹ کے تازہ بیان پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer